نیوزی لینڈ میں نہتے نمازیوں پر حملہ دہشتگردی اور سوچی سمجھی سازش ہے جو کہ قابل مذمت ہے، چوہدری عابد محمود

0

جہلم: نیوزی لینڈ میں نہتے نمازیوں پر حملہ دہشت گردی اور سوچی سمجھی سازش ہے جو کہ قابل مذمت ہے۔

ان خیالات کا اظہار صدر جہلم پریس کلب چوہدری عابد محمود نے جمعہ کی نماز کے بعد صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں دوران نماز جمعہ ہونے والے حملوں کی بھرپور مذمت کرتے ہوئے اسے دہشت گردی کا واقعہ قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا، واقعے میں 40 نمازی شہید اوردرجنوں زخمی ہوئے، یہ حملہ منصوبہ بندی کے تحت کیا گیا اور اس کی تحقیقات از حد ضروری ہے۔

انہوں نے کہا کہ دہشت گردی میں ملوث ذمہ داروں کو منظر عام پر لایا جائے اور ان کے سہولت کاروں کو بھی گرفتار کیا جائے ، تاکہ اس طرح کے واقعات کی روک تھام ممکن ہوسکے ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.