جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ ذوالفقار علی

0

لندن/جہلم: جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران قائدانہ صلاحیتوں کے مالک ہیں،انہیں بھاری اکثریت سے الیکشن جیتنے پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

ان خیالات کااظہار یو کے میں مقیم جہلم سے تعلق رکھنے والی معروف سیاسی ،سماجی وکاروباری شخصیت ذوالفقار علی المعروف ذلفی بٹ نے جہلم چیمبر آف کامرس کے انتخابات میں کامیاب ہونے والے عہدیداران کے حوالے سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ یونائٹیڈ گروپ ہی جہلم چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری کی ریڑھ کی ہڈی ہے اور یہی وجہ ہے کہ ہر سال الیکشن میں جہلم کی بزنس کمیونٹی نے اس پراعتماد کااظہار کیا اور اس بار بھی اس گروپ نے الیکشن میں کلین سویپ کیا ہے،صدر ،نائب صدر اور سینئر نائب صدر یونائٹیڈ گروپ سے ہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں نومنتخب صدر محمد ندیم خان،سینئر نائب صدر عمران صادق اور نائب صدر مرزا ناصر اقبال کو اس شاندار کامیابی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں امید واثق ہے کہ نومنتخب عہدیداران اپنی قائدانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے جہلم چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نہ صرف مسائل حل کریںگے بلکہ اس کو بہتر سے بہتر بنانے میں اپنا بھر پور کردارادا کریںگے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.