جہلم

رمضان کا دوسراعشرہ گزرنے کے باوجود پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی پر قابو نہ پایا جاسکا

جہلم: رمضان کا دوسراعشرہ گزرنے کے باوجود پرچون سطح پر سبزیوں اور پھلوں کی گراں فروشی پر قابو نہ پایا جاسکا۔برائلر گوشت کی قیمتیں 388 سے کم نہ ہوسکیں ،جبکہ درجہ دوم کے گھی اور آئل 5 روپے مہنگا ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق عام بازار میں پرچون سطح پر آلو نیا درجہ اول کی سرکاری نرخنامے میں قیمت38 روپے مقرر کی گئی تاہم دکانداروں نے 50 سے 60 روپے تک فروخت جاری رکھی ، پیاز درجہ اول25 روپے کی بجائے 30 سے 35 روپے تک فروخت کیا گیا۔

ٹماٹر درجہ اول 32کی بجائے 45 ،لہسن دیسی 120کی بجائے180، شملہ مرچ 35کی بجائے55 روپے، سبز مرچ اول 55 کی بجائے70روپے، لیموں دیسی370کی بجائے400 روپے فی کلو فروخت کیا گیا۔

پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی اول 180روپے کی بجائے260 روپے، سیب کالا کولو پہاڑی دوم150کی بجائے190سے200تک فروخت کیا گیا۔

کیلا درجہ اول 185کی بجائے230روپے،کیلا درجن دوم130کی بجائے150، کھجور ایرانی اول220 کی بجائے260 سے270، خربوزہ 65 کی بجائے100روپے، انار قندھاری270کی بجائے350، تربوز 20کی بجائے50 فی کلو تک فروخت کیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button