جہلماہم خبریں

نوابزاہ مطلوب مہدی کی رہائشگاہ پر پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن کا انعقاد

جہلم: پاکستان مسلم لیگ ن کے ورکرز کنونشن کا سابق ایم این اے نوابزادہ راجہ مطلوب حسین مہدی کی رہائشگاہ پرانعقاد، جس کے مہمان خصوصی ملک ابرار احمدصدرمسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویڑن تھے، سٹیج سیکرٹری کے فرائض خان ظہیر خان، جبکہ تلاوت خورشیداحمداورنعت کانذرانہ سلیمان خا نے پیش کیا اوردادوصول کی،خان ظہیرخان نے تمام کاشکریہ اداکیا۔

پروگرام کے آغاز پرضلعی صدر چوہدری محمدبوٹاجاوید نے اپنے خطاب میں میاں محمدنوازشریف کے جانثارساتھیوں اورگزشتہ پچیس سالوں سے صعوبتیں برداشت کرنیوالے کارکنوں کی موجودگی پران کا شکریہ اداکیا۔

چوہدری محمدبوٹاجاوید نے کہا کہ ہم اس جماعت کے چاہنے والے ہیں جس کے قائدین حمزہ شہباز دوسال بعد جبروظلم کامقابلہ کرتے ہوئے اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کانام زندہ رکھا جن کی جرات پرانہیں سلام پیش کرتے ہیں، سٹی تحصیل میں پہلے والی تنظیمی باڈی خدمات جاری رکھے ہوئے ہے۔

مہمان خصوصی ملک ابراراحمد صدرمسلم لیگ ن راولپنڈی ڈویڑن نے اپنے خطاب میں کہا کہ ضلع جہلم سے میرے قائد میاں محمدنوازشریف کے چاہنے والوں اورمسلم لیگ ن سے دلی محبت رکھنے والوں کومیراسلام، میں نوابزادہ محمداقبال مہدی مرحوم کی بخشش کیلئے دعاگوہوں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی کی قیادت کی ایک کال پرآج حاضری ممکن بنانے والون کو سلام پیش کرتاہوں لیکن جو کسی مصروفیات کی وجہ سے نہیں آسکے میں بذریعہ میڈیا ان کاشکریہ ادا کرتاہوں، میں میاں محمدنوازشریف میاں محمدشہبازشریف کی طرف سے بھی سب کوسلام پیش کرتاہوں آج کے اجتماع سے حقیقت واضع ہوگئی ہے کہ ضلع جہلم مسلم لیگ ن کا واقعی گڑھ ہے اوررہے گا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایم ایس ایف اورمیڈیا کے نمائندوں کابھی مشکورہوں میڈیا حکومت کے کالے کرتوت سامنے لیکرآتا ہے، یہ پکڑے گئے، ہم پہلے بھی کامیاب تھے اور آئندہ بھی کامیاب ہوں گے، میاں محمدنوازشریف کابیانیہ ووٹ کو عزت دو کامیاب ہوگیا۔ ملک ابراراحمد نے کہا کہ پی ڈی ایم کی 26 مارچ ریلی کا استقبال کریں اوراسلام آباد بھی ساتھ چلیں۔

تنظیمی حوالہ سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ملک ابراراحمد نے کہا کہ سوہاوہ، دینہ، بلکہ ضلع جہلم کے عہدیداران ہماری پارٹی کے ہیرے ہیں، آئندہ صدر پنجاب رانا ثناء اللہ کے دست مبارک سے نوٹیفکیشن پیش کئے جائیں گے۔ آخر پرانہوں نے سٹی میٹروپولیٹس کی تنظیم کے عہدیداران صدرشیخ شکیل احمد جنرل سیکرٹری عبدالرشیدبٹ ودیگر کے عہدوں کااعلان کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button