جہلم

اوپن لیٹر پر چلنے والی تمام گاڑیاں تھانہ میں بند کر دی جائیں گی۔ محمد سلیم ملک

جہلم: محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن جہلم نے مختلف علاقوں کی سڑکوں پر ناکہ بندی کر کے اوپن ٹرانسفر لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ حکومت پنجاب ہدایات کی روشنی میں تمام ایسی گاڑیوں کی رجسٹریشن 15 مارچ 2019 سے منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ، اوپن لیٹر پر چلنے والی تمام گاڑیاں تھانہ میں بند کر دی جائیں گی۔
ان خیالات کا اظہار ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن افسر جہلم محمد سلیم ملک نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انکا کہنا تھا کہ قانون پر عملدرآمد کروانے کے لئے خصوصی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے ، روزانہ کی بنیاد پر ناکوں سے کارکردگی میں بہتری ائی ہے۔ مزید براں اوپن ٹرانسفر لیٹر پر چلنے والی گاڑیوں کی رجسٹریشن 15 مارچ 2019 سے منسوخ کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button