محکمہ بہبود آبادی وخاندانی منصوبہ بندی سوہاوہ کی جانب سے ڈینگی بارے آگاہی مہم کا انعقاد

0

سوہاوہ: محکمہ بہبود آبادی وخاندانی منصوبہ بندی سوہاوہ کی جانب سے ڈینگی بارے آگاہی مہم کا انعقاد، گھر گھر جا کر معلوماتی پمفلٹ تقسیم کئے گئے اور ڈینگی سے بچاؤ اورعلاج بارے ممکنہ اقدامات سے متعلق معلومات فراہم کی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ رو ز ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر بابر ظہیر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ پاپولیشن ویلفیئرآفیسر آفتاب سرورکی خصوصی ہدایات پر محکمہ بہبود آبادی وخاندانی منصوبہ سوہاوہ کی جانب سے ڈوہنگی سنٹر میں ڈینگی کے بارے میں آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔

اس حوالے سے تحصیل پاپولیشن ویلفیئر آفیسرعمر فاروق کی زیر نگرانی سوشل موبیلائزر اعجاز احمد اور فیملی ویلفیئر اسسٹنٹ نصیر احمد نے گھر گھر جاکر عوام الناس کو ڈینگی سے بچاؤ اور علاج کے بارے میں ممکنہ اقدامات سے متعلق معلومات فراہم کیں اور ان میں معلوماتی پمفلٹس بھی تقسیم کئے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.