اسسٹنٹ کمشنر فراز احمد کا تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ، تمام شعبہ جات کا جائزہ لیا

0

پنڈ دادنخان: اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان فراز احمد کا ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈدادنخان کا دورہ، اسسٹنٹ کمشنر نے وارڈ لیبارٹریز آؤٹ ڈور ایکسرے روم گائنی وارڈ سمیت تمام شعبہ جات میں جاکر حالات کا جائزہ لیتے ہوئے معلومات حاصل کی۔

اسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کے ساتھ ایم ایس ٹی ایچ کیو ڈاکٹر انعام جمالی اور ڈی ایچ او پنڈدادنخان ڈاکٹر محمد علی نے ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی اوردیگرمعاملات بارے آگاہ کیا، مرکزی انجمن تاجران کے چوہدری سلیم باگڑی عبدالوحید نے فراز احمداسسٹنٹ کمشنر پنڈدادنخان کو ٹی ایچ کیو میں ڈاکٹروں کے لئے رہائش گاہوں کی کمی کے بارے میں بتایا۔

انہوں نے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کی اصل وجہ یہاں پر ڈاکٹروں کے لئے رہائشگاہ کا نہ ہونا ہے، اسی بنا پر یہاں پر تعینات ہونے والی ڈاکٹر اکثر ڈیوٹی پر آنے سے پہلے ہی چلے جاتے ہیں یا جو چند افراد جائن کرتے ہیں وہ بھی ہفتہ دو ہفتہ کام کرنے کے بعد یہاں سے تبادلہ کر ا کر چلے جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.