بڑاگواہ میں مہنگائی کا جن بے قابو، اشیائے خوردونوش کی قیمتوں اضافہ، عوام پریشان

0

ڈومیلی: بڑاگواہ اور اسکے مضافاتی علاقوں میں جولائی کا مہینہ شروع ہوتے ہی مہنگائی کا جن بے قابو ہوگیا، بجٹ کی منظوری کے بعد ضلع بھر کی طرح بڑاگواہ گردونواح میں ہرضرورت کی اشیاء کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہوگیا، غریب طبقے کی پہنچ سے ہر چیز دور ہوگئی،دالیں،چاول،گھی ،کوکنک آئل،دودھ ،گوشت،سبزیوں،پھلوں کی قیمتوں میں بیس روپے سے تیس روپے تک کا اضافہ ہوگیا ہے۔

اہلیان علاقہ کی غریب عوا م نے اخبار نویسوں سے بات چیت کرتے ہوئے اس حکومت سے ناراضگی کا اظہارکیا کہاکہ یہ حکومت الیکشن سے پہلے کچھ اور وعدے کرتی رہی اور اب اس کے الٹ سب کچھ ہورہاہے،ایسی تبدیلی نہیں چاہیے جس سے غریب عوام کا جینا بھی مشکل ہوجائے ،ہم پانچ کی دیہاڑی لگاکر بڑی مشکل سے گزارا کرتے ہیں،اس حکومت نے اتنے زیادہ ٹیکس لگادئے ہیں جو کماتے ہیں وہ انکو ٹیکس کی مد میں انکو دے دیتے ہیں ،ہم اپنااور اپنے بچوں کا پیٹ کیسے بھریں۔

اہل علاقہ نے کہا کہ ہم وزیر اعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ جو غریب عوام پرٹیکس لگایاگیا اس کو واپس لیا جائے اور غریب عوام کوبھی جینے دواور ضرورت اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول کرایاجائے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.