پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری کی پھوپھی جان کے ایصالِ ثواب کیلئے محفل پاک بسلسلہ ختم قل کا انعقاد

0

سوہاوہ (راجہ زوہیب) آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف میں پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری (سجادۂ نشین آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف) کی پھُوپھی جان کے ایصالِ ثواب کیلئے محفلِ پاک بسلسلہ ختمِ قُل کا انعقاد۔محفلِ پاک کی صدارت پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری نے فرمائی، محفلِ پاک میں مشائخِ عظام،علماء کرام اور ثناء خوانانِ مصطفیٰؐ سمیت بڑی تعداد میں عوام کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف میں پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری (سجادۂ نشین آستانہ عالیہ رواتڑہ شریف) کی پھُوپھی جان کے ایصالِ ثواب کیلئے محفلِ پاک بسلسلہ ختمِ قُل کا انعقاد کیا گیا۔محفلِ پاک کی صدارت پیر سید عرفان امیر شاہ بخاری نے فرمائی۔

خصوصی خطاب کرتے ہوئے صاحبزادہ پیر غلام بشیر نقشبندی آف باؤلی شریف نے کہا کہ نماز پنجگانہ ہم سب پر ہر حال میں فرض ہے،ہمیں اُس کی پابندی کرنی چاہیے،اسی میں ہماری دنیاوی و اخروی کامیابی ہے۔آپ کا کہنا تھا کہ ہمیں چاہیے کہ دنیاوی تعلیم کے ساتھ بچوں کو لازمی دینی تعلیم بھی دیں تا کہ ہماری آنے والی نسلیں اس پُر فتن دور کا مقابلہ کر سکیں، اور اسلام کے مطابق اپنی زندگیوں کو گزار سکیں۔

محفلِ پاک میں مشائخِ عظام،علماء کرام اور ثناء خوانانِ مصطفیٰؐ سمیت بڑی تعداد میں عوام نے شرکت کی۔جس میں پیر سید جاوید اقبال شاہ(دینہ)،پیر سید ذاکر حسین شاہ (نکودر)،علامہ عثمان بشیر نقشبندی(باولی شریف)،پیر سید ضمیر حسین شاہ(پنڈوڑی)،پیر سید الفت حسین شاہ(راولپنڈی)،علامہ عامرسعیدصاحب(سوہن) شامل ہیں۔آخر میں خصوصی دعا کی گئی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.