سوہاوہ

سوہاوہ شہر میں پروفیشنل کداگروں کی بھرمار نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا

سوہاوہ: شہر میں پروفیشنل کداگروں کی بھرمار نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا ہے، چند دن پہلے ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ نے کداگروں کو پکڑنے کی مہم چلائی تھی لیکن پولیس تھانہ سوہاوہ نے ڈی پی او جہلم کے احکامات کی دھجیاں بکھیر دیں۔

شہر بھر میں جگہ جگہ گداگر شہر میں انے والے لوگوں سے بھیک مانگنے کے ساتھ ساتھ خواتین اور بچوں کو ہراساں بھی کرتے ہیں اور گداگروں نے اپنے معصوم بچوں کو بھی اس افسوسناک کام میں شامل کر رکھا ہے۔

ذرائع کے مطابق پروفیشنل گداگروں کو سوہاوہ شہر میں ان کے سرغنہ گاڑیوں اور رکشہ پر لیکر آتے ہیں اور پولیس تھانہ سوہاوہ کی ملی بھگت سے شہر بھر میں ان کو چھوڑ کر خود ان کی نگرانی کرتے ہیں اور متعدد بار شہریوں نے 15 پر کال بھی کی لیکن خانہ پوری کے لیے محافظ سکواڈ شہر کا چکر لگا کر واپس چلے جاتے ہیں۔

اہلیانِ سوہاوہ نے ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ سے یہ مطالبہ کیا ہے کہ اچانک شہر کا دورہ کریں اور خود اپنی آنکھوں سے دیکھیں کہ ان کی پولیس کے زیرِ سایہ کیسے پروفیشنل گداگر دندناتے پھر رہے ہیں اور شہریوں کو طویل عرصے سے پریشان کر رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button