ڈومیلیسوہاوہ

سوہاوہ کے گردونواح میں پٹرول پیمانہ کم ہونے پر مختلف پٹرول پمپوں کو وارننگ جبکہ ایک کو جرمانہ

سوہاوہ:ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن (ر)عبدالستارعیسانی کی خصوصی ہدایات پر ڈسٹرکٹ آفیسر(آئی پی ڈبلیو اینڈ ایم) عرفان یوسف نے پٹرول کا پیمانہ کم ہونے پر مختلف پٹرول پمپوں کو وارننگ جاری کرنے کے ساتھ ساتھ المعصوم فللنگ اسٹیشن کا پیمانہ کم ہونے پر 15000 روپے جرمانہ کیا ۔

ڈسٹرکٹ آفیسر(آئی پی ڈبلیو اینڈ ایم) عرفان یوسف نے وارننگ جاری کرتے ہوئے ہدایات جاری کی کہ پیمانے فوری طور پر درست کرائے جائیں بصورت دیگر سیل کر دیا جائیگا ۔

اس دورہ کے دوران انہوں نے المعصوم فلنگ اسٹیشن، پی ایس او فلنگ اسٹیشن بڑا گوا،طہٰ فلنگ اسٹیشن اور دیال فللنگ اسٹیشن کے پیمانے چیک کے جس میں سے المعصوم فللنگ اسٹیشن ڈومیلی کا پیمانہ کم ہونے پر 15000 روپے جرمانہ کیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button