جلالپور شریف

پنڈدادنخان سے منڈی بہاؤالدین چلنے والی لوکل ٹرانسپورٹ کے کرایوں میں خود ساختہ اضافہ

جلالپورشریف: پنڈدادن خان سے منڈی بہاوالدین چلنے والی لوکل ٹرانسپورٹ کے مالکان نے کریوں میں خود ساختہ اضافہ کردیا۔

تفصیلات کے مطابق جلالپورشریف کے رہائشی محمد اسحاق ولد محمدرزاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز میں اپنی والدہ کو چیک آپ کیلئے منڈی بہاوالدین گیا تو پنڈدادن خان سے منڈی بہاوالدین چلنے والی لوکل ٹرانسپورٹ ٹویوٹا ہائی ایس نمبریLES6712 کے ڈرائیور نے ہم سے زبر دستی 60روپے فی کس کے حساب سے کرایہ وصول کیا جبکہ میرے پوچھنے پر ایک خودساختہ کرایہ نامہ کی فوٹو سٹیٹ میرے ہاتھ میں تھما دی ۔

قابلِ ذکر بات تو یہ ہے کہ جلالپورشریف سے منڈی بہاوالدین کا کرایہ ٹرانسپورٹرز نے 35 روپے سے پڑھا کر پچاس روپے اس وقت کیا پٹرول کی قیمت 119روپے سے بھی زائد تھی بعدازاں پٹرول کی قیمت کم ہوکر 62روپے ہوگی تاہم عوام کے شدید احتجاج کے باوجود کرایوں میں کمی نہ کی گئی اور ٹرانسپورٹرز دیدہ دلیری کے ساتھ عوام سے اضافی کرایہ وصول کرتے رہے ۔

وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کرتے ہیں کہ غریب عوام پر ترس کھاتے ہوئے سرکاری طور پر کرایہ نامہ جاری کروایا جائے اور غریب عوام کو ٹرانسپورٹرز کے روپ میں چھپے بھیڑیوں سے بچا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button