جہلم

پری پیڈ میٹر لگانا انتہائی خوش آئند تجویز ہے، اس طرح بجلی چوری کا خاتمہ ہو گا۔ شہریوں کا اظہار خیال

جہلم: پری پیڈ میٹر لگانا انتہائی خوش آئند تجویز ہے، اس طرح بجلی چوری کا خاتمہ ہو گا اور بجلی کے ضیاع کوروکنے میں بھی مدد ملے گی، شہریوں کا اظہار خیال۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ میں بجلی کے پری پیڈ میٹر لگوانے کی تجویز پر شہریوںنے انتہائی خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس منصوبہ کو فوری طور پر شروع کر نے کا مطالبہ کیاہے۔

اس حوالے سے شہریوں کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ میں پیش کی گئی اس تجویز کا خیر مقدم کرتے ہیں اس طرح نہ صرف بجلی کی بچت ہوگی بلکہ بجلی ضائع ہونے سے بھی بچائی جاسکے گی۔

شہریوں نے کہا کہ عرصہ دراز سے بجلی چوری عروج پر ہے جس کا بل غریب صارفین پر پڑتا ہے پری پیڈ میٹر لگانے سے بجلی چوروں کی لوٹ مار بند ہو جائے گی اس لئے فوری طور پر وزیر اعظم عمران خان پری پیڈ میٹر لگانے کا حکم جاری کریں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button