جہلم

مہنگائی سے ریٹائرڈ ملازمین کی زندگیاں اجیرن بن گئیں۔ چوہدری نواز، چوہدری طفیل، چوہدری عابد محمود

جہلم: مہنگائی سے ریٹائرڈ ملازمین کی زندگیاں اجیرن بن گئیں ، معاشی بدحالی کے دور میں ریٹائرڈ ملازمین غربت کی لکیر سے بھی نیچے آگئے ، معمر ریٹائرڈ ملازمین بیوی بچوں سمیت اپنا علاج و معالجہ کروانے سے بھی کترانے لگے۔ ریٹائرڈمنٹ کی زندگی بہتر طریقہ سے گزارنے سے قاصر ، حکومت بجٹ میں وفاقی و صوبائی اداروں کے ریٹائرڈ ملازمین کی پنشنوں میں حالیہ مہنگائی کے تناسب سے اضافہ کرے۔

ان خیالات کا اظہار پی ٹی سی ایل کے ریٹائرڈ ملازمین چوہدری محمد نواز، چوہدری محمد طفیل ، چوہدری عابد محمود سمیت دیگر نے اخبار نویسوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ کمر توڑ مہنگائی کیوجہ سے ریٹائرڈ ملازمین کی زندگیاں شدید مشکلات کا شکار ہیں، حالیہ چند مہینوں میں مہنگائی کا تناسب دوگنا اضافہ ہو چکا ہے ، جس سے ریٹائرڈ ملازمین کا جینا محال ہو کر رہ گیا ہے ، جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی زندگی اجیرن ہو چکی ہیں۔

انہوں نے وزیر اعظم پاکستان سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ آئندہ بجٹ میں ریٹائرڈ ملازمین کے لئے خصوصی پیکج دیا جائے تاکہ ریٹائرڈ ملازمین اپنی سفید پوشی کا بھرم قائم رکھ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button