جہلماہم خبریں

جہلم میں مزید 2 کورونا کے مریض صحت یاب، فعال کیسز کی تعداد 50 سے تجاوز کر گئی

جہلم: چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر وسیم اقبال کی جانب سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق آج مزید کوئی کورونا وائرس کا نیا کیس رپورٹ نہیں ہوا جبکہ 2 مریض صحت یاب ہو گئے۔

اس وقت ضلع بھر میں 36 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض جن میں کورونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے اور 3 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ کورونا وائرس کے 12 ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں، تمام مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

محکمہ صحت نے گزشتہ روز تک کورونا کے مشتبہ 88666 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 2286 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔ آج مزید 2 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہوئے، اب تک کل 2182 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں، اس وقت کل کورونا وائرس سے 65 اموات ہوئی ہیں۔

کورونا وائرس کی تیسری لہر میں محکمہ صحت نے یکم مارچ 2021 سے اب تک کل کورونا وائرس کے مشتبہ 27505 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں 805 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی، کورونا وائرس کی تیسری لہر میں اب تک 24 اموات ہوئی ہیں۔

ضلع بھر میں اب تک 70 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کورونا وائرس سے متاثر ہوا ہیں۔اب تک 2539 فرنٹ لائن ہیلتھ ورکرز اور 28009 چالیس سال سے زائد عمر کے شہریوں کو کورونا وائرس سے بچاؤ کی ویکسینیشن کر دی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button