جہلم

جہلم شہر میں نو عمر بچوں کی ڈرائیونگ اور ون ویلنگ کے باعث حادثات معمول بن گئے

جہلم: شہر میں نو عمر بچوں کی ڈرائیونگ اور ون ویلنگ کے باعث حادثات معمول بن گئے، زیادہ حادثات موٹر سائیکلوں اور چنگ چی رکشوں سے پیش آنے لگے ، نو عمر لڑکوں اور چنگ چی رکشہ ڈرائیوروں کے خلاف کوئی کارروائی عمل میں نہیں لائی جاتی جس کے باعث حادثات میں اضافہ ہو چکا ہے ، شہریوں نے ڈی پی او جہلم سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق جہلم شہر سمیت گردونواح میں نو عمر بچوں سمیت ون ویلنگ کارروائی عمل میں نہ لائی جا سکی ، ضلعی انتظامیہ کے احکامات کھوہ کھاتے ، نو عمر بچے موٹر سائیکلیں اور چنگ چی رکشے چلاتے دکھائی دے رہے ہیں اور ون ویلنگ کرتے ہوئے نوجوان موٹر سائیکلوں پرکرتب دکھاتے نظر آتے ہیں۔

نوعمر لڑکوں کی ڈرائیونگ اور کی جانیوالی ون ویلنگ حادثات کا سبب بن رہی ہے جس کے باعث ہونیوالے حادثات میں متعدد ہلاکتیں ہو چکی ہیں۔ اس امر پر شہریوں اور سماجی شخصیات نے آئی جی پنجاب، ڈی پی او جہلم سے کم عمر ڈرائیوروں کے خلاف بلا تفریق کارروائی کرنے کا مطالبہ کیاہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button