جہلم

ڈی پی او جہلم نے زخمی ہونے والے پولیس افسران و جوانوں میں انعام تقسیم کئے

جہلم: ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں شر پسند عناصر کی گرفتاریوں کے دوران زخمی ہونے والے پولیس افسران و جوانوں میں تقسیم انعامات کی تقریب کا خصوصی انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر ڈی پی او جہلم شاکر حسین داوڑ نے کہا کہ جب بھی مشکل وقت آتا ہے پولیس کے بہادر افسران و جوانوں نے ہمیشہ اپنی جانیں قربان کرنے سے بھی دریغ نہ کیا ہے اور ریاست کی رٹ کو قائم کیا ہے پوری قوم کو آپ کی جرات پر ناز ہے اور آپ کی اس جرات و بہادری کو سلام پیش کرتی ہے۔ آپ کی قربانیاں ضائع نہیں جائیں گی بلکہ پوری قوم آپ کی بہادری کو ہمیشہ یاد رکھے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button