ڈومیلی

ژالہ باری سے متاثرہ گندم کے کسانوں کا بڑاگواہ میں احتجاج، حکومتی نمائندگان سے مدد کی اپیل

ڈومیلی: ژالہ باری سے متاثرہ گندم کے کسانوں کا بڑاگواہ میں احتجاج،حکومتی نمائندگان سے مدد کی اپیل۔ وزیراعلی پنجاب، ڈپٹی کمشنرجہلم، ڈپٹی ڈائریکٹرمحکمہ زراعت جہلم، اے سی سوہاوہ، ایم این اے جہلم اور ایم پی اے نوٹس لے اور متاثرہ علاقوں کا دورہ کرکے آفت زدہ علاقہ قرار دیاجائے۔

تفصیلات کے مطابق دو روز قبل طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری سے بڑاگواہ اور گردونواح کے علاقے زیادہ متاثرہوئے۔کسانوں کی تیار گندم کی فصلیں تباہ ہوچکی،کسانوں نے آج بڑاگواہ میں حکومتی بے حسی پر احتجاج کیا جس میں علاقہ بھرکے کسانوں سمیت سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

تتروٹ، پدھری، لبانہ ہیل، بڑاگواہ، ترکھانی میرا، سلحال، ککرالہ، پوٹھی، تھلہ چوہدریاں، پنڈگل اندازاں، بھاٹی سمیت دیگر علاقوں میں ژالہ باری سے گندم کی فصلوں کو شدید نقصان ہوا۔

کسانوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہاکہ ہمارا وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار، ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ زراعت ضلع جہلم سید شاہد بخاری، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید، ایم این اے چوہدری فرخ الطاف، ایم پی اے راجہ یاورکمال اس علاقے کو آفت زدہ قرار دیاجائے۔

انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ متاثرہ علاقوں کا دورہ کرے اور متاثر شدہ گندم کا جائزہ لیں اور کسانوں کی مدد کی جائے۔ ہمارے پورے سال کی گندم کی فصل تباہ ہوئی اگر حکومت مدد کرتی ہے تو آئندہ سال ہم دوبارہ گندم کی فصل کوآسانی سے کاشت کرسکیں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button