ڈومیلی

ترقی یافتہ دور میں بھی ڈومیلی کا علاقہ نگیال پختہ سڑکوں اور گلیوں سے محروم

ڈومیلی: ترقی یافتہ دور میں بھی ڈومیلی کا علاقہ نگیال پختہ سڑکوں اور گلیوں سے محروم، نگیال گاؤں میں داخل ہونے والے دونوں راستے کھنڈرات کی شکل اختیارکرگئے۔ عوامی نمائندے علاقے سے غائب ہیں۔ علاقہ مکین

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کی پسماندہ تحصیل سوہاوہ کے علاقہ ڈومیلی کے گاؤں نگیال اس ترقی یافتہ دور میں بھی بہت سے سہولیات سے محروم ہے۔ نگیال کے مکینوں نے احتجاج بھی کی اور میڈیا کو بتایا کہ پچھلے دس سال سے اس گاؤں میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہوا۔ اس گاؤں کو ہربار نظرانداز کردیاجاتاہے ہمارا کیا قصور ہے۔

نگیال گاؤں میں داخل ہونے والے دونوں راستے کھنڈرات میں تبدیل ہوچکے ہیں۔ سیوریج کا نظام بھی درہم برہم ہوچکاہے۔گلیاں بارش کے دونوں میں تالاب کا منظر پیش کررہی ہوتی ہیں۔ پھسلن کی وجہ سے کئی حادثات ہوئی کئی افراد زخمی ہوئے۔

سکول جانے والے بچوں اور مقامی لوگوں کو دیگر دیہاتوں میں جانے کیلیے شدید مشکلات درپیش ہوتی ہیں۔ اگرشہرکو جانا ہوتو براستہ بڑاگواہ یا بھیٹ کے راستے سے جانا پڑتا ہے۔ منٹوں کا سفرگھنٹوں میں طے کرکے منزل تک پہنچتے ہیں۔

ہم ایم این اے چوہدری فرخ الطاف،ایم پی اے راجہ یاورکمال، ڈپٹی کمشنرجہلم راؤ پرویز اختر، اسسٹنٹ کمشنر سوہاوہ ماریہ جاوید سے مطالبہ کرتے ہیں کہ نوٹس لیں اور ہمارے گاؤں پر توجہ دیں اور ہمارے دیرینہ مسائل حل کریں تاکہ ہماری مشکلات دور ہوسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button