دینہ کا 14سالہ پھول سا بچہ کینسر سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا

0

دینہ: دینہ کا 14سالہ پھول سا بچہ کینسر سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ، مرحوم قرآن کی تعلیم حاصل کر رہا تھا ،والدین پر غشی کے دورے ،میت اُٹھی تو علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ محلہ شیخاں کے رہائشی شیخ شاہد منظور کا 14 سالہ بیٹا حافظ احمدشاہد کینسر سے لڑتے ہوئے جان کی بازی ہار گیا ، کینسر کی تشخیص کے بعد 6ماہ سے احمد کا علاج جاری تھا گزشتہ روز اچانک حالت غیر ہو گئی اور وہ خالق حقیقی سے جا ملا۔

احمد شاہد قرآن کی تعلیمات حاصل کر رہا تھا اور اکثر محفل میلاد کی تقریبات میں حصہ لیا کر تا تھا ،بچے کی وفات والدین پر بجلی بن کر گری ،مرحوم شیخ منظور احمد کا پوتا ،شیخ ندیم منظور ،شیخ نوید منظور ،شیخ تنویر منظور،شیخ عثمان منظوراور شیخ احمد ندیم کا بھتیجا تھا۔

مرحوم کی میت جب گھر سے اُٹھی تو علاقہ کی ہر آنکھ اشکبار تھی ،نما ز جنازہ میں علاقہ بھر کی سیا سی ،سماجی ،کاروباری شخصیات سمیت کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.