جہلم

کارکن نظر انداز، درانداز چہیتے بن گئے، وزیراعظم کی حلف برداری پر سابق ن لیگی مدعو، کارکنوں کی چہ مگوئیاں

جہلم: مخلص کارکن نظر انداز، در انداز چہیتے بن گئے، وزیر اعظم کی حلف برداری میں پارٹی کارکنوں کی بجائے سابق ن لیگی مدعو، تحریک انصاف جہلم میں بے چینی ، کارکنوں کی چہ مگوئیاں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم جو عرصہ دراز سے ن لیگ کا گڑھ سمجھا جاتا تھا اس ضلع میں طویل عرصہ سے پاکستان تحریک انصاف کیلئے کام کرنے والے مخلص کارکنوں کی محنت رنگ لاتے ہی سخت مایوسی کا سامنا کرنا پڑا، ضلع جہلم سے کلین سویپ کرنے کے بعد پاکستان تحریک انصاف نے کارکنوں کو حسب روایت کوئی اہمیت نہ دی اور وزیر اعظم عمران خان اور کابینہ کی حلف برداری میں ن لیگ کے باغی گروپ کے نمائندوں کو مدعو کرلیا گیا ، جبکہ بائیس سال سے پارٹی کیلئے دھکے کھانے اور قربانیاں دینے والے منہ دیکھتے رہ گئے۔

اس حوالے سے ضلعی سطح پر پارٹی کے اندر زبردست بے چینی پائی جاتی ہے اور کارکن ایک دوسرے سے رابطہ کرکے اہم مواقع پر مخلص کارکنوں کو نظر انداز کرنے کی وجہ پوچھ رہے ہیں۔ ذرائع نے بتایا کہ یوتھ ونگ پی ٹی آئی کے سینئر اراکین نے ایک اجلاس میں اس صورتحال پر سخت ناراضی کا اظہار کرتے ہوئے پارٹی قیادت کے سامنے معاملہ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button