جہلم

سید ضمیر جعفری اسٹیڈیم کی زبوں حالی، جابجا گندگی و غلاظت کے ڈھیر، نوجوان کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا

جہلم: سید ضمیر جعفری اسٹیڈیم کی زبو ں حالی ،جا بجا گندگی و غلاظت کے ڈھیروں کے انبار، نوجوان کھلاڑیوں کو مشکلات کا سامنا، نوجوان نسل کا ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق شہر کے اکلوتے سید ضمیر جعفری اسٹیڈیم کا کوئی پرسان حال نہیں ،اسٹیڈیم کی چاردیواری ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو چکی ہے اسٹیڈیم عملی طور پر نشئیوں اور مویشیوں کی محفوظ پناہ گاہ بن چکی ہے ، جابجا بکھرا ہوا گوبر اور گندگی کے ڈھیرمچھروں اور مکھیوں کی افزائش گاہ بنے ہوئے ہیں ، جس کے باعث نوجوان نسل کھیلوں کی سرگرمیاں جاری رکھنے سے قاصر ہے۔

نوجوانوں نے ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ، چیف آفیسر میونسپل کارپوریشن سے مطالبہ کیا ہے کہ ضمیر جعفری اسٹیڈیم کی صفائی ستھرائی اور دیواروں کی مرمت کے لئے فنڈز مہیا کئے جائیں اور ضمیر جعفری اسٹیڈیم میں آوارہ جانوروں کو پھاٹک میں بند کرنے کے احکامات جاری کئے جائیں اور میونسپل کارپوریشن اسٹیڈیم کی حفاظت کے لئے چوکیدار تعینات کریں تاکہ نوجوان نسل اپنی صحت مندانہ سرگرمیاں جاری رکھ سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button