پڑی درویزہ

سابق ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ایلیمنٹری چکوال، سابق ہیڈ ماسٹر محمد عجائب انتقال کر گئے

پڑ ی درویزہ کے رہائشی سابق ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر ایلیمنٹری ضلع چکوال سابق ہیڈ ماسٹر گورنمنٹ ہائی سکول خانپور ، پادشاہان اور علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد کے سابق ٹیوٹر محمد عجائب علالت کے بعد چکوال میں انتقال کر گئے۔
تدفین آبائی گاؤں پڑی درویزہ میں کی گئی ۔ مرحوم کی عمر 78سال تھی ۔ مرحوم کے پسماندگان میںبیوہ ، ایک بیٹا اور چار بیٹیاں شامل ہیں ۔ مرحوم کی نماز جنازہ پڑی درویزہ کے غربی قدیمی قبرستان کے جنازہ گاہ میں ادا کی گئی ۔نماز جنازہ کی امامت دانی دہرہ تحصیل سوہاوہ کے محمد آزاد نے کی ۔
نماز جنازہ کے بڑے اجتماع میں عوام کی کثیر تعداد کے علاوہ سابق امیدوار برائے چیئر مین یونین کونسل ملک عمران احمد اعوان ، سابق کونسلر پڑی درویزہ اعجاز حسین جنجوعہ ، ینجر نیشنل بنک بنگوالہ چکوال ملک نوراسب حسین ، کیشیئر افتخار حسین ، سابق ہیڈ ماسٹر سید سعید احمد شاہ اور ضلع چکوا ل بھر سے شعبہ تعلیم سے متعلق کئی بڑی شخصیات شامل تھیں ۔
یاد رہے کہ مرحوم کا ایک بھتیجا اسلام آباد میں بڑے وفاقی ادارے کا بڑاآفیسر ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button