جہلم

محرم الحرام؛ قبرستانوں کے باہر گلاب کی پتیاں، کھجور کے پتے، اگربتیاں فروخت کرنیوالوں نے ڈیرے ڈال لئے

جہلم: محرم الحرام کا چاند نظر آتے ہی قبرستانوں کے باہر گلاب کی پتیاں، کھجور کے پتے، دالیں، اگربتیاں فروخت کرنے والوں نے ڈیرے ڈال لئے، آرائشی اشیاء کی قیمتیں دوگنا وصول کرنی شروع کر دیں، شہر خاموشاں میں شہریوں کی آمدوفت شروع ہوگئی۔ شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر مٹی ڈالنے اور پختہ تعمیر کرنے میں مصروف۔

تفصیلات کے مطابق محرم الحرام کا چاند نظر آنے کے بعد شہر کے قبرستانوں میں قبروں کی لیپائی اور مرمت کا سلسلہ شہریوں نے شروع کر دیا ہے ۔قبرستانوں میں شہریوں کی آمدورفت شروع ہو چکی ہے ۔ شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر کھجور کے پتے ، دالیں ، پھول کی پتیاں ڈالنے کے ساتھ ساتھ اگربتیاں بھی لگا رہے ہیں۔

قبروں پر قرآن خوانی کا سلسلہ بھی شروع ہوچکاہے۔ دوسری جانب قبرستانوں کے باہر کھجور کے پتے ، دالیں ، گلاب کی پتیاں اور اگر بتیاں فروخت کرنے والوں نے قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ کرکے دوگنا قیمتوں پر آرائشی اشیاء فروخت کرنے شروع کر رکھی ہیں ۔

شہریوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیاہے کہ پھولوں کی پتیوں سمیت دیگر اشیاء کے نرخ مقرر کروائے جائیں تاکہ شہری اپنے پیاروں کی قبروں پر حاضری دیتے وقت اگر بتیاں اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کر سکیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button