ڈپٹی کمشنر جہلم سیف انور اور ڈی پی او سید حماد عابد جلالپور شریف میں کھلی کچہری لگائیں گے

0

جلالپورشریف: حکومت پنجاب کی ہدایات کے مطابق 12 اپریل بروز جمعہ دن اڑھائی بجے جلالپور شریف گیسٹ ہاوس میں ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کیپٹن (ر) سید حماد عابد کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے۔

کھلی کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میسم عباس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نذارت علی، اے سی پنڈ دادنخان، ڈی ایس پی پنڈ دادنخان و سمیت ضلعی محکموں اور پولیس کے سربراہان کو شرکت کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کھلی کچہری میں سائلین اپنے مسائل کے فوری حل کے لئے اوقات کار کی پابندی کرتے ہوئے تشریف لائیں۔ کچہری میں میرٹ کی بنیاد پر موقع پر مسائل حل کیے جائیں گے۔

یاد رہے کہ یہ کھلی کچہری جلالپور شریف میں لگائی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.