دینہاہم خبریں

ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے دینی و دنیاوی تعلیم کی اشد ضرورت ہے، قاضی نثار احمد

دینہ: مسلم لیگ (ن) کے جنرل کونسلر قاضی نثار احمد نے نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والی نمرا ندیم سے ملاقات کی اور مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ملکی ترقی اور خوشحالی کے لئے دینی و دنیاوی تعلیم کی اشد ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ تمام والدین کو چاہیے کے اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تعلیم اور علم میں فرق ہے اچھی تربیت کے ساتھ ساتھ اچھا علم ہونا بھی ضروری ہے جس سے انسان اپنے والدین ،علاقہ اور اپنے ملک کا نام روشن کر سکتا ہے۔
قاضی نثار احمد نے کہا کہ نمراندیم اور اس کے والد ندیم عباس کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جس نے اپنی پڑھائی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے اول پوزیشن حاصل کی اور اپنے والدین سمیت سکول کا نام روشن کیا ،بابا مفتی اسلامک سنٹر وسیلہ اکیڈمی دینہ جدید قدیم علمی اور روحانی تربیت کا منفرد مرکز ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button