مرغی چور جیل میں اور 155 ارب چرانے والا چیئرمین پی اے سی بن گیا، فواد چوہدری

0

وزیر اطلاعات فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پندرہ مرغیاں چرانے والاغریب جیل میں ہے اورپندرہ سو ارب چرانے والا چیئرمین پی اے سی بن گیا، عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم کردی، ان کے پاس اب کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراطلاعات فواد چوہدری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا 1985 کے بعد جو نظام رہا، اس سے مڈل کلاس متاثر ہوئی، پی ٹی آئی نے نوجوانوں، مڈل کلاس کے مسائل اجاگر کیے، مڈل کلاس اس وقت تکلیف میں ہے،ریلیف دینے کی پوزیشن میں نہیں۔
فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ملکی تاریخ میں بھٹواورعمران خان کی تحریک نیاہم کردار ادا کیا، ہماری تحریک بدعنوانی کے خاتمے،میرٹ کے فروغ پرمبنی تھی، عمران خان نے پاکستان کے لوگوں کوشعور دیا، ہماری کل آمدنی5.5 ٹریلین ہے، گزشتہ حکومت نے قرضے لئے، ملکی اثاثے گروی رکھوا دیے۔

تحریک انصاف کے126 دن کے دھرنے نے نئے پاکستان کا پیغام دیا، وزیر اطلاعات

وزیراطلاعات نے کہا تحریک انصاف کے126 دن کے دھرنے نے نئے پاکستان کا پیغام دیا، پاکستان سے دو پارٹی سسٹم کا کلچر ختم کیا گیا، پاکستانی عوام دو سیاسی جماعتوں میں پھنسے ہوئے تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ10 سال میں ملکی معاشی صورتحال تباہ کر کے رکھ دی، عمران خان نے نواز شریف اور آصف زرداری کی سیاست ختم کی، ان کے پاس اب کھڑے ہونے کی جگہ نہیں ہے۔

جیسے ڈاکو لوٹ کر عیاشی کرتا ہے، حکمرانوں نے ملک کیساتھ ویساکیا۔ فواد چوہدری

فواد چوہدری نے کہا پاکستان کی 5 ہزار547 ارب کی انکم کاتیسرا حصہ سود میں جارہا تھا، آج نواز شریف اور آصف زرداری قصہ پارینہ بن چکے ہیں، جیسے ڈاکو لوٹ کر عیاشی کرتا ہے، حکمرانوں نے ملک کیساتھ ویساکیا۔
وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ 27 کلومیٹر کی سڑک پر3 ارب خرچ کردیے گئے، سندھ کی ڈیویلپمنٹ پر2ہزارارب روپے خرچ کردیے گئے، جن میں سے سات سو ارب روپے زرداری کے جعلی اکاؤنٹس میں چلے گئے، صاف پانی کے پیسے اٹھاکراورنج ٹرین میں ڈال دئیے گئے۔

مسلم لیگ ن کی حکومت کے قرضوں نے ملک کی بنیادیں ہلاکر رکھ دیں، وزیر اطلاعات و نشریات

انھوں نے مزید کہا ہم نے سب سے پہلے ا حتساب شروع کیا، دھرناپاکستان کی تاریخ کا فیصلہ کن موڑ تھا، مسلم لیگ ن کی حکومت کے قرضوں نے ملک کی بنیادیں ہلاکر رکھ دیں، 15 مرغیاں چرانے والاجیل میں،1500ارب چرانے والاچیئرمین بن گیا اور شہبازشریف15گاڑیوں کا پروٹوکول لیتے رہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.