جہلم

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ملازمین تنخواہوں کو ترس گئے، تین ماہ سے بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور

جہلم: پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ملازمین تنخواہوں کو ترس گئے، تین ماہ سے بغیر تنخواہ کام کرنے پر مجبور، آئندہ تین ماہ بھی ملنے کا امکان نہیں ، سیلاب سے بچاو کیلئے سروے پر مامور سینکڑوں ملازمین بے یارو مددگار۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ بینک اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے تعاون سے پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی میں چار سو سے زائد ملازمین پنجاب کے بیس اضلاع میں سروے پر تعینات کئے گئے تاکہ ممکنہ سیلاب سے بچنے کیلئے ایک ٹھوس لائحہ عمل مرتب کیا جائے ، اس سروے پر تعینات چار سو کے قریب ملازمین پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی مبینہ غفلت یا لاپروائی سے گزشتہ تین ماہ سے بغیر تنخواہوں کے کام کررہے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئندہ تین ماہ بھی ان کو تنخواہیں ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے ملازمین کا کہنا ہے کہ ہم دور دراز سے ڈیوٹی پر آ کر اپنا کام مکمل کرتے ہیں لیکن ہماری تنخواہوں کی ادائیگی نہ ہونے سے شدید مالی بحران کا شکار ہیں روزمرہ کے اخراجات کیلئے بھی ہمارے پاس کچھ نہیں بچا، گھروں میں فاقے پڑ گئے ہیں لیکن اعلی حکام کوئی توجہ نہیں کر رہے ، ملازمین نے نئے وزیر اعلی پنجاب اور ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی سے تنخواہوں کی فوری ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button