دینہاہم خبریں

منگلا روڈ دینہ پر ٹریفک کے گھمبیر مسائل، ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا

دینہ: منگلا روڈ دینہ پر ٹریفک کے گھمبیر مسائل، ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا، منگلا روڈ دینہ پر ریڑھی اور رکشہ مافیا بے لگام، دن بدن ٹریفک کی روانی کے مسائل بڑھنے لگے، اے سی دینہ سمیت ٹریفک اہلکار بے بس، جب تک ان کو علیحدہ جگہ نہیں دی جاتی ٹریفک کے مسائل حل نہیں ہونگے،منگلا روڈ پر توجہ دی جائے۔عوامی حلقے

تفصیلات کے مطابق سروے میں شہریوں نے بتایا کہ منگلا روڈ دینہ پر عرصہ دراز سے سبزی فروٹ کی ریڑھیوں اور رکشہ ڈرائیوروں اور غلط پارکنگ کی بے ضابطگیوں کی وجہ سے ٹریفک کی روانی مشکل ہو چکی ہے، داتا چوک سے مین چوک دینہ تک کا سفر منٹوں سے گھنٹوں میں طے ہونے لگا۔

جب بھی ان ریڑھی اور رکشہ والوں کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے، ایک گھنٹے بعد دوبارہ یہ لوگ قابض ہو جاتے ہیں اس کا بہترین حل ان لوگوں کو دینہ منگلا روڈ سے نکال کر کوئی مخصوص جگہ دی جائے جس سے ان کی روزی روٹی کمانے کا ذریعہ بھی بحال رہ سکے، جب بھی ان رکشہ اور ریڑھی والوں کیخلاف کارروائی کی جاتی ہے تو کہاجاتا ہے کہ یہ بیچارے غریب لوگ ہیں۔

عوام کی اکثریت نے اسسٹنٹ کمشنر دینہ، سی او میونسپل کمیٹی دینہ سمیت ٹریفک پولیس کے آفیسران سے مطالبہ کیا ہے کہ مل بیٹھ کر کوئی بہترین پلان تیار کرکے رکشہ اور ریڑھی والوں کے لئے جگہ دی جائے جہاں پر یہ لوگ اپنا کاروبار کا سلسلہ جاری رکھ سکیں اور منگلا روڈ سے بھی ان کی جان چھوٹ سکے اور ٹریفک کی روانی کے مسائل بھی حل کیے جاسکیں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button