سوہاوہ

آئندہ 3 سالوں کے دوران بڑی گلیوں اور سڑکوں کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ راجہ یاور کمال

ممبر صوبائی اسمبلی و پالیمانی سیکریٹری راجہ یاور کمال نے کہا ہے کہ آئندہ تین سالوں کے دوران پڑی درویزہ اور یونین کونسل پھلڑے سیداں میں بڑی گلیوں اور سڑکوں کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے ۔

انہوں نے پڑی درویزہ کے معززین کو یقین دلایا کہ مالی سال 2020-21کے ترقیاتی بجٹ میں بازار چوک پڑی درویزہ تا ڈھوک جبہ 2500/2700فٹ طویل راستہ کی تعمیر ہر صورت میں یقینی ہے ۔ نیز انہوں نے یہ یقین بھی دلایا کہ واٹر سپلائی پڑی درویزہ کی بحالی بھی ترجیحات میں شامل ہے کیونکہ محکمہ پبلک ہیلتھ کے خلاف تعمیراتی ٹھیکیداران کی طرف سے عدالت عالیہ میں ایک مقدمہ زیر سماعت ہے جس کے فیصلے کے بعد مذکورہ منصوبے پر کام شروع ہو جائے گا ۔

ایم پی اے راجہ یاور کمال نے کہا کہ گزشتہ ادوار میں صوبائی حلقہ صرف تحصیل سوہاوہ کی 10/12یونین کونسلوں پر مشتمل ہوتا تھا تو ممبران اسمبلی سالانہ ترقیاتی بجٹ سے کافی منصوبے مکمل کر سکتے تھے ۔ لیکن نئی مردم شماری کے بعد صوبائی حلقہ 22 سے زائد یونین کونسلوں پر مشتمل ہے جبکہ سالانہ ترقیاتی بجٹ کی مقدار حصہ کے مطابق ہے اس لئے ترقیاتی منصوبے اسی اعتبار سے مکمل ہوتے ہیں۔

اس ملاقات کے موقع پر عوامی کمپیوٹر اینڈ فوٹو سٹیٹ سنٹر پڑی درویزہ کے پروپرائٹر ،مقامی صحافی پروفیسر افتخار محمود نے استقبالیہ گفتگو کرتے ہوئے گزشتہ دو سالوں کے دوران پڑی درویزہ کا چوتھا دورہ کرنے اورگزشتہ سال گلیوں کی تعمیر کے لئے مبلغ 50لاکھ روپے کی گرانٹ کی فراہمی پر عوام کی طرف سے شکریہ ادا کیا ۔

اس ملاقات کے موقع پر سابق چیئر مین یوسی لہڑی راجہ شاہد کیانی ، شاہد مغل ، مرزا نذیر حسین اور دیگر موجود تھے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button