عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لئے پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی آگاہی مہم کا آغاز

0

سوہاوہ: ڈی ایس پی پٹرولنگ شاہد صدیق کی ہدایات ہر عوام کی جان و مال کے تحفظ کے لیے پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال کی آگاہی مہم کا آغاز۔

تفصیلات کے مطابق اوور لوڈنگ تیز رفتاری وغیرہ کے متعلق ڈرائیوروں کو آگاہی دینے کے لیے ڈی ایس پی پٹرولنگ شاہد صدیق کی ہدایات ہر پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال نے انچارج پٹرولنگ پولیس چوہدری زمان کی زیر نگرانی آگاہی مہم کا آغاز کیا جس میں انہوں نے ڈرائیوروں کو تیز رفتاری رانگ اوور ٹیک سمیت اوور لوڈنگ کے نقصانات پر بریفنگ دی۔

آگاہی مہم کے ساتھ ساتھ ڈرائیوروں کی طرف سے غفلت اور لاپرواہی کرتے ہویے انسانی جانوں کو خطرے میں ڈالنے والے ٹرانسپورٹروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی انچارج پٹرولنگ پولیس مسہ کسوال نے متعدد گاڑیوں کو تھانہ سوہاوہ میں بند کروایا جبکہ مسافروں گاڑیوں میں سلینڈر کا استعمال کرنے والوں کے خلاف بھی بھرپور کریک ڈاؤن کیا۔

سب انسپکٹر چوہدری زمان نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پٹرولنگ پولیس کا مقصد روڈز پر عوام کی جان و مال کا تحفظ یقینی بنانا ہے اور اس سلسلہ میں باضابطہ مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے جس میں ٹرانسپورٹروں کو روڈ پر ٹریفک حادثات سے بچنے کے لیے آگاہی دی جا رہی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بغیر نمبر پلیٹ موٹر سائیکلوں کے خلاف کاروائی کے ساتھ ساتھ رش ڈرائیونگ کرنے والے ڈرائیوروں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.