تمام محکمے ترجیحی بنیادوں پر عوام کو سہولتیں فراہم کریں، ڈپٹی کمشنر سیف انور

0

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ضلعی افسران کے ہمراہ خصوصی اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے حکومتی اہداف بارے تفصیلی بریفنگ دی۔

ڈپٹی کمشنر نے جہلم شہر کی سڑکوں پر قائم غیر قانونی سپیڈ بریکرز ختم کرنے ، ریونیو کیسز جلد از جلد نبٹانے ، پرائس کنٹرول کرنے ، عطائیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے ، ماحولیاتی آلودگی انسپکشن کرنے ، تجاوزات کا خاتمہ کرنے ، غیر قانونی بلبورڈ ہٹانے ، محکمہ مال کے ٹیکس کا ہدف پورا کرنے ، بغیر لائسنس اور جعلی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف متعلقہ محکموں کے افسران کو ضروری ہدایت جاری کیں اور انہوں نے کہا ہے کہ ترجیحی بنیادوں پر عوام کو سہولتیں فراہم کریں۔

اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سید نزارت علی، اے سی جہلم فیضان احمد، اے سی دینہ شہزاد محبوب، اے سی سوہاوہ ذوالفقار احمد، اے سی پنڈ دادنخان احمد فراز، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال، سی ای او ایجوکیشن سید مظہر اقبال، ڈی او سوشل ویلفیئر نواز وڑائچ، ڈی او انڈسٹریز مرزا سعید، اے ڈی ایل آرزاور دیگر افسران موجود تھے ۔

انہوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال کو اپنی ٹیم کے ہمراہ دور دراز قائم مراکز صحت کے دورے کرنی کی ہدایت دی۔ ڈپٹی کمشنر نے سی ای او ایجوکیشن کو کہا ہے کہ بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کے ساتھ ساتھ انکی اخلاقی تربیت پر خصوصی توجہ دینا ہوگی۔

ڈپٹی کمشنر محمد سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ تمام افسران اوپن ڈور پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے صبح 9 تا 10:30 بجے تک عوامی مسائل کا ازالہ کرنے کے لئے سائلین سے ملاقات کریں ، انکا کہنا تھا کہ تمام محکمہ جات سائلین کے مسائل کو حل کرنے کے لئے باہمی ہم آہنگی پر عمل درآمد کریں۔

انکا کہنا تھا کہ تمام سرکاری عمارتوں سے غیر ضروری پینا فلکسیں، سٹیکرز، بینرز اور تجاوزات ختم کروانے کو یقینی بنایا جائے ۔ شہر بھر میں کلین اینڈ گرین مہم کے تحت شجرکاری صفائی ستھرائی، تجاوزات اور دیگر آپریشنز میں تیزی لائی جائے ۔انہوں نے بتایا ہے کہ رواں سال بھی چاروں تحصیلوں میں رمضان بازاروں کا انعقاد کیا جائے گا جہاں معیاری اشیا کی فراہمی کو کم قیمت پر یقینی بنایا جائے گا۔

ڈی سی جہلم نے بتایا ہے کہ بار دانہ کی تقسیم 100 فیصد تک میریٹ کی بنیاد پر ہوگی اس ضمن میں ہدف 1500 میٹرک ٹن ہوگا۔ ڈپٹی کمشنر نے تمام اسسٹنٹ ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈز کو سائلین کے لئے آسانی فراہم کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے تمام افسران کو کھلی کچہری میں حاضری یقینی بنانے اور میریٹ کی بنیاد پر سائلین کی درخواستوں پر عمل درآمد کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں انہوں نے پاکستان سٹیزن پورٹل پر درج شکایات کا بروقت ازالہ کرنے کی ہدایت بھی جاری کیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.