پاکستانی کرکٹرز سٹارز کا اولڈہم میں میلہ فلاپ، دو پاؤنڈ ٹکٹ کے باوجود تماشائیوں کو لبھا نہ سکے

مصباح الحق، ثقلین مشتاق، عامر سہیل، توفیق عمر، فواد عالم جیسے بڑے نام بھی مداحوں کو لبھانے میں ناکام

0

اولڈہم: کرکٹ اور پاکستانی عوام کا ایک نہ ٹوٹنے والا رشتہ ہے۔ پاکستانی عوام اپنے کرکٹ ہیرو سے بے پناہ محبت کرتے ہیں لیکن اولڈہم میں ہونے والا میلہ دو پاؤنڈ ٹکٹ ہونے کے باوجود مداحوں کو لبھانے میں ناکام رہا۔ کرکٹ میچ کی انتظامیہ کے ناروا سلوک سے بھی کمیونٹی نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا ہے۔ کرکٹ میچ پاکستانی کھلاڑیوں اور مقامی ٹیم کے مابین کھیلا گیا۔ اس میچ کو چیریٹی میچ کا نام دیا گیا تھا کیونکہ برطانیہ میں یہ پیسہ بنانے کا آسان ترین طریقہ ہے۔

میچ کے دوران سو کے قریب تماشائیوں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا کہ انتظامیہ نے کھلاڑیوں کے ساتھ انھیں تصاویر نہیں بنانے دیں۔ میچ آرگنائزر رانا طاہر سے جب میڈیا نے اس حوالے سے استفسار کیا تو ان کی جانب سے میڈیا سے بدتہمیزی بھی کی گئی جس کے بعد میڈیا نے کوریج کا بائیکاٹ کر دیا۔

شائقین کا کہنا تھا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں سے بے پناہ محبت کرتے ہیں لیکن پاکستانی کھلاڑی جب بھی انگلینڈ آتے ہیں تو ان کے ساتھ منڈلانے والے ازخود مینجرز کھلاڑیوں کے نام کو بھی خراب کرتے ہیں جس کے لیے کھلاڑیوں کو خود بھی نوٹس لینا چاہیے کہ ان کے مداح ان کی خاطر آتے ہیں۔ گراؤنڈ میں موجود چھوٹے بچے اپنے ہیروز کے آٹوگراف کی خواہش لیے گراؤنڈ میں ہی بیٹھے رہے۔ کرکٹ میچ میں پاکستانی، بھارتی اور دیگر ممالک کے سابق کھلاڑیوں نے حصہ لیا تاہم انتظامیہ کے ناروا سلوک سے کرکٹ کا یہ میلہ فلاپ ہوگیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.