جلالپورشریف میں چور ایک ہی رات میں چار دوکانوں کا صفایا کرگئے

1

دھریالہ جالپ (حاجی ریاض احمد+ سکندر گوندل سے) تھانہ جلالپورشریف کی بغل میں آئے روزچوریوں میں اضافہ شہریوں کے لئے وبال بن گیا، پولیس کی غفلت اور لاپروائی کی وجہ سے عوام میں خوف ہراس۔

تفصیلات کے مطابق قصبہ جلالپورشریف میں چور ایک ہی رات میں چار دوکانوں کا صفایا کرگئے، مین بازار میں عرفان موبائل شاپ کے تالے توڑ کرہزاروں روپے کے موبائل اور نقدی،حسن کریانہ سٹور،ملک منظور بک سینٹر اورشہزاد سبزی فروش کولوٹ لیا گیا ۔

اس سے بیشتر بھی چوری کی بے حساب وارداتیں ہوچکی ہیں لیکن پولیس تھانہ جلالپورشریف نے مکمل چپ سادھ رکھی ہے ،شہریوں نے آر پی او راولپنڈی سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

  1. محمد آفتاب کہتے ہیں

    ۔ کیسے بدلے گا پاکستان ۔
    پاکستان میں ہم امن چاہتے ہیں۔اب اس الیکشن میں اگر عمران خان آ جاتا ہے تو یہ بھی دیکھیں سارے کرپٹ لوگ اب ۔PTIمیں شمولیت کر رہے ہیں۔تبدیلی کیسے آئے گی ۔ان کو چاہیے کہ نئے لوگ سامنے لائیں۔ابھی کچھ دن پہلے کی بات ہے کہ ندیم افضل چن صاحب نے PTI کو جوائن کیا پہلے وہ زمانہ بدنام پیپلز پارٹی میں تھے۔اور چوہدری نذر گوندل منڈی بہاؤالدین وہ مشہور ہے کرپٹ لوگوں کی فہرست میں وہ بھی PTI میں آگیا ہے۔یہ کیسے چینچ لائے گے ۔۔وزیر وں نے ہی بیڑا غرق کیا ہوا ہے پاکستان کا۔اب عمران خان بن گیا وزیراعظم تو وہ ہر اک کے پاس تھوڑا ہی جائے گا چیکنگ کرنے۔۔۔۔خان صاحب میں پسند کرتا ہوں PTIکو لیکن ایسے آپ چینچ لانا چاہتے ہیں۔تو ایسے چینچ نہیں آئے گا ۔اس بار امید ہے آپ وزیراعظم بن جائے گے ۔لیکن وزیر بھی بدلے۔۔۔۔پھر وہی۔وزیر ۔۔پھر وہی نظام ۔۔کب بدلے گا پاکستان ۔۔کیسے بدلے گا پاکستان ۔۔ذرا سوچئے؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.