دینہاہم خبریں

پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی، متعدد دوکانیں اور مکانات سیل

دینہ: پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کارروائی،عدم تعاون پر دوکانیں اور مکانات سیل۔ سیاسی دباؤ قبول نہیں کروں گا،ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تحصیل دینہ

تفصیلات کے مطابق انسپکٹر عمران انچارج ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن تحصیل دینہ کا چارج سنبھالتے ہی پراپرٹی ٹیکس نادہندگان کے خلاف کاروائی کا آغاز کرتے ہوئے 38دوکانیں اور مکانات کو سیل کر دیا۔

اُنہوں نے گزشتہ روز میڈیا نمائندگان کو بتایا کہ تما م نادہندگان دینہ سٹی کے با اثر لوگ ہیں اور کئی سالوں سے واجب الادا ٹیکس پنجاب گورنمنٹ کوادا نہیں کر رہئے تھے اِن سب کو پہلے نوٹس ارسال کئے گئے تھے بلکہ ہر طرح سے ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کے باوجود عدم ادائیگی کی بنیاد پر دوکانوں اور مکانوں کو سیل کیا گیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ مجھ پر سیاسی دباؤ ڈالا گیا لیکن میں نے کسی مصلحت کو بالاطاق رکھتے ہوئے بلا تفریق کاروائی کی ہے کیونکہ مروجہ قانون کے مطابق یہ میرے فرائض میں شامل ہے اور محکمانہ ہدایات پر عمل کرنا میری ذمہ داری ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button