جہلم

شہید قرآن پاک اورمقدس اوراق محفوظ کرنے کیلئے ضلع جہلم کے پہلے قرآن محل کا افتتاح کر دیا گیا

جہلم: شہید قرآن پاک اورمقدس اوراق محفوظ کرنے کیلئے ضلع جہلم کے پہلے قرآن محل کا افتتاح ، بانی تحریک عظمت قرآن بابا جی مشتاق احمد نقشبندی نے جنجیل میں کیا، تحریک عظمت قرآن جہلم، جنجیل ویلفیئر سوسائٹی ، تحریک لبیک ، تحریک عظمت قرآن نواں لوک سمیت تحریک عظمت قرآن کے بیس اضلاع سے قافلوں کی شرکت۔

تفصیلات کے مطابق ضلع جہلم کے پہلے قرآن محل کاافتتاح گزشتہ روز جنجیل میں کیا گیا، افتتاح تحریک عظمت قرآن کے بانی حکیم بابامشتاق احمد نقشبندی نے کیا، افتتاعی تقریب کے تمام ترانتظامات جنجیل ویلفیئر سوسائٹی، میلاد کمیٹی جنجیل کے صدر ڈاکٹر سرفراز عزیز منہاس، چوہدری اشرف حیات، چوہدری طارق محمود، چوہدری مظہر محمود ، چوہدری خاور امین منہاس ، چوہدری فیضان رفیق منہاس کی زیر نگرانی سرانجام پائے۔

نگران قرآن محل جنجیل اصغر مرزا نے بتایا کہ قرآن محل جنجیل کیلئے زمین کا عطیہ حاجی محمد رفیق منہا س نے دیا اور اس کی تعمیر زیر نگرانی حاجی محمد امین منہاس مرحوم ، محمد اشرف حیات،راجہ ہارون مجید ، خاور امین منہاس ، فیضان منہاس مکمل ہوئی ، افتتاحی تقریب میں خصوصی خطاب علامہ عطاء اللہ شاہ بخاری نے کیا، محفل میں گجرات، وزیر آباد، لالہ موسی، گوجرانوالہ، سیالکوٹ، گکھڑ منڈی ، آڈھا، سمبڑیال، ڈنگہ، ڈسکہ سے ممبران تحریک عظمت قرآن نے شرکت کی۔

ضلع جہلم سے نگران تحریک عظمت قرآن فرحان بیگ، عمران نقشبندی، پیر امجد علی، مشاہد علی شاہ ، جنید بٹ، حاجی شفیق ، پروفیسر زاہد حسین ساہی، پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول چوہدری شاہد صدیق، سخی محمد جاوید، حاجی خالد رشید، جنجیل ویلفیئر سوسائٹی سے ڈاکٹر سرفرازمنہاس، حافظ عمران عطاری، چوہدری طارق اور دیگر نے شرکت کی ۔

قرآن محل کے افتتاح کے بعد قرآن محل کے دوسرے حصے کا سنگ بنیاد رکھا گیا جبکہ قرآن محل کی مسجد کا سنگ بنیاد بھی رکھا گیا ۔ تقریب میں اسٹیج سیکرٹری ممتاز صحافی محمد امجد بٹ تھے جبکہ میڈیا پرسن دلنواز احمد، مصطفی بٹ سمیت دیگر صحافیوں نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button