پنڈدادنخان

مرکزی انجمن تاجراں پنڈ دادنخان کی تقریب حلف برداری، مولانا افضل فانی نے عہدیداروں سے حلف لیا

پنڈ دادنخان: مرکزی انجمن تاجراں پنڈ دادنخان کی تقریب حلف برداری، عہدیداران نے حلف اٹھا یا، مولانا افضل فانی نے حلف لیا،تاجروں کی فلاح و بہبود کے بھر کام کریں کریں گے، شہر کے مسائل سے لاتعلق نہیں رہ سکتے ، تاجروں کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، چوہدری زبیر سیکرٹری جنرل انجمن تاجراں۔

تفصیلات کے مطابق مرکزی انجمن تاجران کی حلف برداری کی ایک شاندار تقریب غلہ منڈی میں منعقد ہوئی جس میں تاجران کے علاوہ علاقہ کے معززین نے بھی شرکت کی جبکہ مہمان خصوصی مولانا افضل فانی تھے، حافظ محمد افضل فانی نے عہدیداروں سے حلف لیا۔

حلف برداری مکمل ہونے کے تاجران کی کابینہ مکمل ہوگئی۔ صدر خواجہ شکیل، جنرل سیکرٹری چوہدری زبیر، سرپرست اعلی حافظ وحید، آرگنائزر چوہدری عمران مانی، ایڈیشنل جنرل سیکریٹری راجہ مدثر حیات، سرپرست سیلم باگڑی سمیت 30 رکنی مرکزی انجمن تاجران، مجلس عامہ 21 رکنی، 14 رکنی ایکشن کمیٹی جبکہ مشاورتی کونسل شامل ہے۔

اس موقع پر انجمن تاجران کے جنرل سیکرٹری چوہدری زبیر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری ٹیم تاجران کی فلاح و بہبود کے بھر پور کام کریں گے، شہر کے مسائل سے لا تعلق نہیں رہ سکتے تاجران کے مسائل کا حل اولین ترجیح ہے، پنڈدادنخان شہر میں نوجوانوں کی ایک ٹیم تشکیل دی جائے گی جو شہر کے لوگوں کی فلاح اور بلڈ کی ڈونیشن حادثات میں فوری مدد کریں گے، شہر کے مسائل کے حل کے لیے انجمن تاجران موثر پلیٹ فارم ہے۔

تقریب حلف برداری میں معروف مسلم لیگی رہنما چوہدری سکندر حیات، صدر تحصیل پریس کلب رجسٹرڈ چوہدری اختر آرائیں، جنرل کونسلر چوہدری اقرار بلا، سماجی رہنما پیر طارق، حاجی جبار ملک مصطفے مٹھو، راجہ اعجاز، ملک سعادت، آصف حیات مرزاکے علاوہ متعدد افراد نے شرکت کی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button