پی ایم ڈی سی مائینر یونین کے بائی الیکشن، مرزا ضمیر گروپ اور مہر جعفری گروپ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع

0

کھیوڑہ: پی ایم ڈی سی مائینر یونین کے بائی الیکشن میں مرزا ضمیر گروپ اور مہر جعفری گروپ میں کانٹے دار مقابلہ متوقع، دونوں گروپوں کے امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کروا دئیے، ملک عبدالحفیظ الیکشن کمیشن کے فرائض سر انجام دیں گے، الیکشن 22دسمبر کو پی ایم ڈی سی کھیوڑہ آفس میں ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق کھیوڑہ پی ایم ڈی سی مائینر یونین کے جنرل سیکرٹری مہر جعفر علی جعفری انتقال کر گئے تھے اور جنرل سیکرٹری کی سیٹ خالی تھی جبکہ بائی الیکشن کا اعلان کیا گیا، بائی الیکشن میں پی ایم ڈی سی ورکر یونین کے سابق صدر ملک عبدالحفیظ بطور الیکشن کمیشن ڈیوٹی سر انجام دیں گے۔

مہر جعفری گروپ جنرل سیکرٹری شپ کے متفقہ امیدوار ملک زاہد حسین کونسلر و صدر مسلم لیگ ن کو نامزد کیا گیا اور مرزا ضمیر گروپ جنرل سیکرٹری شپ کے متفقہ مرزا ضمیر حسین کو نامزد کیا گیا، دونوں گروپوں میں کانٹے دار مقابلہ متوقع ہے کیوں کہ مرزا ضمیر پہلے بھی مائینر یونین کا صدر کی سیٹ پر الیکشن لڑ چکے ہیں اور ان کو صرف ایک ووٹ سے شکست کا سامنا کرنا پڑامگر اب بائی الیکشن میں بھی مرزا ضمیر حسین ایک مضبوط امیدوار کے طور پر جنرل سیکرٹری کا الیکشن لڑیں گے۔

دوسری طرف مہر جعفری گروپ کے امیدوار ملک زاہد ن لیگ کھیوڑہ سٹی کے صدر کے ساتھ ساتھ کونسلر بھی ہیں اور ان کو مہر جعفری گروپ کے علاوہ چیئرمین میونسپل کمیٹی و دیگر کونسلرز کی بھرپور حمایت حاصل ہے اس طرح دونوں گروپوں کے امیدوار مرزا ضمیر حسین اور ملک زاہد حسین میں کانٹے دار مقابلہ ہو گا۔

دونوں گروپوں نے الیکشن جیتنے کے لیے دن رات ایک کر دیا اور دونوں گروپوں نے ووٹ حاصل کرنے کے لیے مائینرز سے ووٹ حاصل کرنے اور جیتنے کے لیے بڑے بڑے دعوے اور بڑے بڑے وعدے کرنے شروع کر دئیے اب دیکھنا یہ ہو گا کہ 22دسمبر کی شام سورج کس گروپ کی فتح کے ساتھ غروب ہوتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.