جہلم

بھارتی فوج کی گیڈر بھبھکیاں ان کی اخلاقی گراوٹ کی دلیل ہے۔ ڈاکٹر عتیق الرحمن چیمہ

جہلم: بھارتی فوج کی گیڈر بھبھکیاں ان کی اخلاقی گراوٹ کی دلیل ہے،آزادی مقبوضہ کشمیر سے اقوام عالم کی توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی آرمی چیف نے پاکستان پر حملے کا بزدلانہ بیان دیا۔

ان خیالات کااظہار ڈاکٹر عتیق الرحمن چیمہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج کا آزادی کشمیر کے کارکنوں کا قتل عام اقوام عالم پر عیاں ہے ،آزادی کشمیر کے مجاہدوں کو دہشت گرد قرار دے کر ان کی میتیں تک غائب کرنا کیا انسانی حقوق کی پامالی کے ساتھ ساتھ دہشت گردی نہیں ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم وطن کی سالمیت اور اس کی بقاء کی خاطر قربانی دینا جانتی ہے اور اس سے قبل بھی لاہور میں ناشتہ کرنے والی بھارتی افواج کو منہ کی کھانا پڑی،آرمی چیف نے انتہائی گھٹیا بیان دیا جو کہ اس کی گھٹیا سوچ کی عکاسی ہے،ہر گزرتے دن کے ساتھ ساتھ قابض بھارتی فوج تحریک آزادی کو دبانے کے لیے اور نہتے کشمیریوں پر طاقت کا وحشیانہ استعمال کرنے کے لیے کس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرتی رہتی ہے۔

ڈاکٹر عتیق الرحمن چیمہ نے مزید کہا کہ کشمیر میں بھارتی فوج کی درندگی کو چھپانے کے لیے آرمی چیف نے اقوام عالم کی توجہ ہٹانے کی خاطر پاکستان پر حملے کا بیان دیا۔پاکستان قوم افواج پاکستان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہماری افواج کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے اور ہر وقت تیار ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button