سوہاوہ

موسم نے لی انگڑائی، سوہاوہ میں محکمہ واپڈا کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی یاد آئی، کاروباری زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی

سوہاوہ: موسم نے لی انگڑائی محکمہ واپڈا کو غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کی یاد آئی، ظالمانہ لوڈ شیڈنگ سے کاروباری زندگی ٹھپ ہو کر رہ گئی، دوکانداروں نے جی ٹی روڈ بلاک کرنے کا عندیہ دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق سوہاوہ موسم گرما کی آمد کے ساتھ ہی محکمہ واپڈا کی کارستانیاں عروج پر، آئے روز غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ سے کاروبار ٹھپ ہو کر رہ گئے جس کے باعث دوکاندار حضرات میں شدید غم و غصہ پایا جاتا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دوکانداروں کا کہنا تھا کہ موسم سرما میںمرمت اور درختوں کی کٹائی کے بہانے سارا سارا دن بجلی بند رکھی گئی جس کے باعث ہمیں کاروبار میں شدید نقصان اٹھانا پڑا، اب جبکہ موسم گرما کی آمد آمد ہے تو محکمہ واپڈا نے غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ شروع کر کے ہمارے معاشی قتل کا ارادہ کر لیا ہے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

دوکانداروں نے کہا کہ اگر اسی طرح ظالمانہ لوڈشیڈنگ کا ڈہونگ جاری رہا تو ہم محکمہ واپڈا کے خلاف جی ٹی روڈ کو بلاک کر کے بھرپور میں احتجاج کریں گے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button