جہلم

ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے 27 مستحق اسپیشل افراد میں چیک اور وہیل چیرز تقسیم کر دیں

جہلم: ڈپٹی کمشنر جہلم محمد سیف انور جپہ نے ڈی آر ٹی سی گرانٹ کے تحت مستحق اسپیشل افراد میں بیس، بیس ہزار روپے کے مالیتی چیک اور وہیل چیرز تقسیم کیں۔
تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر دفتر کمیٹی روم میں اسپیشل افراد کی بحالی کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی ہے جس میں 27 مستحق افراد کو 20 ہزار روپے فی کس کو چیک دیے اور 3 افراد میں وہیل چیرز تقسیم کی گئیں۔
اس موقع پر ضلع جہلم سے تعلق رکھنے والے 30 افراد نے امدادی چیک کی وصولی کے لئے درخواستیں دیں جن کو گزشتہ اجلاس نے منظور کرتے ہوئے فیصلہ کیا ہے کہ مذکورہ اسپیشل افراد کو مالی امداد و وہیل چیئرز فراہم کی جائیں گی۔
اس موقع پرڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر محمد نواز وڑائچ، منیجر صنعت زار واجد حسین چوہدری، سماجی کارکن و انجمن بہبود مریضان ساجد امین و دیگر افسران نے شرکت کی۔
ڈپٹی کمشنر سیف انور جپہ نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں اسپیشل افراد کی نشستوں پر مختص کوٹہ 3 فیصد پر بھرتی کا عمل جاری ہے، سپیشل افراد کے سرکاری و غیر سرکاری کام ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے چاہیے ، انہوں نے کہا ہے کہ اسپیشل افراد کے لئے مفت سفری سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ اسپیشل کی بہتر تعلیم و تربیت سے انہیں معاشرے کا کارآمد شہری بنایا جاسکتا ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button