تین روز قبل لاپتہ ہونے والے 18سالہ نوجوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد

0

جہلم: تین روز قبل لاپتہ ہونے والے 18سالہ نوجوان کی لاش دریائے جہلم سے برآمد، لاش ہسپتال منتقل، پولیس نے رپورٹ درج کر لی۔
تفصیلات کے مطابق تین روز قبل گھر سے غائب ہونے والے 18 سالہ نوجوان محمد رضوان ولد احمد نواز سکنہ چونترہ کی لاش تھانہ صدر جہلم کے علاقہ چک خاصہ ٹاہلیانوالہ سے دریائے جہلم سے برآمد کر لی گئی۔
ریسکیو 1122 نے لاش نکال کر پوسٹ مارٹم کے لئے سول ہسپتال جہلم منتقل کر دی۔ پولیس تھانہ صدر نے رپورٹ درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.