جہلم

جہلم پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف ایکشن، 3 منشیات فروش گرفتار

جہلم: شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات کی روشنی میںمنشیات فروشوں کے خلاف جہلم پولیس کا کریک ڈاؤن جاری، 3منشیات فروش گرفتار، پولیس نے مقدمات درج کر لئے۔

تفصیلات کے مطابق SI مظہر حسین تھانہ سول لائن نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم عطاالمصطفیٰ جمیل ولد غلام حیدر سکنہ محلہ نئی آبادی سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے 1 کلو 440گرام چرس برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔

ASI ارشاد حسین تھانہ صدر نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم خرم شہزاد ولد شاہ محمد سکنہ جادہ جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔

ASI محمد بابر تھانہ سوہاوہ نے دوران گشت کارروائی کرتے ہوئے ملزم شاہ جہاں عارف ولد محمد عارف سکنہ سوہاوہ سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا اور مقدمہ درج کر لیا۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button