سوہاوہاہم خبریں

کارکنان آمدہ بلدیاتی الیکشن میں پی ٹی آئی کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے تیار رہیں۔ سید اظہر محمود زیدی

سوہاوہ: پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی جنرل سیکریٹری سید اظہر محمود زیدی اور یوتھ ونگ کے نوجوان رہنما اسامہ وحید کا ڈومیلی کی یونین کونسل کوہالی کا دورہ، پی ٹی آئی یونین کونسل کوہالی کے کارکنان سے ملاقات میں جنرل باڈی کی تشکیل نو اور آمدہ بلدیاتی الیکشنز بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف ضلع جہلم کے جنرل سیکریٹری سید اظہر محمود زیدی اور نوجوان رہنما اسامہ وحید نے ڈومیلی کی یونین کونسل کوہالی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف یوسی کوہالی کے صوبیدار (ر) محمد شریف، حاجی فضل کریم، ٹھیکیدار محمد منیر، کیپٹن(ر) چوہدری محمد خان، فیصل محمود، مدثر شریف و دیگر کارکنان نے بھی شرکت کی۔

سید اظہر محمود زیدی نے مقامی کارکنان سے ملاقات میں پی ٹی آئی یوسی کوہالی کی جنرل باڈی کی تشکیل نو اور آمدہ بلدیاتی الیکشنز بارے گفتگو کی۔ انہوں نے کارکنان کو یقین دہانی کرائی کہ یو سی کوہالی کے عہدیداران کے نوٹیفکیشن جلد جاری کر دئے جائیں گے۔

انہوں نے کارکنان کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آمدہ بلدیاتی الیکشنز میں پاکستان تحریک انصاف کو بھرپور کامیابی سے ہمکنار کرنے کے لئے ہمہ وقت تیار رہیں۔ پارٹی کی جانب سے جن رہنماؤں کو بھی بلدیاتی الیکشنز کے لئے نامزد کیا جائے انکا بھرپور ساتھ دیں، اسی میں ہم سب کی کامیابی ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button