دینہ

دینہ میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات، جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر، عوام پریشان

دینہ: شہر میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات ،صفائی عملہ کی شہر میں صفائی کے حوالے سے عدم توجہی ،صفائی کے عملہ کی تعداد بھی بہت کم زیادہ تر ملازمین روزانہ کی اجرت پر کام کرتے ہیں جو صرف دو گھنٹے ڈیوٹی دینے کے بعد غائب ، صفائی کے عملہ کے پاس نہ کوئی مخصوص لباس اور نہ ہی گلوز اور نہ ہی ماسک کا استعمال کیا جاتا ہے،شہر سے کچرا اٹھانے والی ٹر یکٹر ٹرالی منگلا روڈ سے لیٹ کچرا اٹھانے کی وجہ سے ٹریفک میں خلل کے ساتھ وہاں سے گزرنے والے افراد میں بدبو اور جراثیم کے باعث بیماریوں کے خدشات بڑھنے لگے ،عوام الناس کا ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی سے نوٹس کا مطالبہ۔

تفصیلات کے مطابق دینہ شہر میں صفائی کے حوالے سے تنخواہوںکی مد میں ماہانہ لاکھوں روپے کے فنڈ ضائع کرنے کے باوجود شہر مسائل کا شکار بن چکا ہے ،شہر کی آبادی کے حوالے سے صفائی کا عملہ نہ ہونے کے برابر ہے ،جو عملہ بھرتی کیا گیا ہے ان میں بھی زیادہ تر ملازمین روزانہ اجرت پر کام کر رہے ہیں ہیں جو کہ دو تین گھنٹے ڈیوٹی دینے کے بعد غائب ہو جاتے ہیں۔

شہر کی صفائی کے حوالے سے وہ ہفتہ میں ایک بار چکر لگاتے ہیں وہ بھی سر سری سا نہ ہونے کے برابر ،جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر پڑے دکھائی دیتے ہیں ،شہر کی تمام گلیوں کی نالیاں مٹی سے بھر چکی ہیں وہاں تو صفائی کا عملہ جاتا ہی نہیں اور اکثر گلیوں کی صورتحال ایسی ہے کہ نالیوں کا پانی باہر گلیوں اور سڑک تک پہنچ چکا ہے ،شہر میں کچرا ٹھانے کا عملہ دیر سے آنے کی وجہ سے منگلا روڈ پر گھنٹوں ٹریفک بلاک رہتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ وہاں سے گزرنے والے افراد یا دوکانداروں کے لیے بد بو کی وجہ سے کھڑا ہو نا نا ممکن ہو جاتا ہے۔

صفائی کے عملے کے لیے صحت کے حوالے سے کوئی حفاظتی اقدامات نہیں ہیں نہ وہ گلوز استعمال کرتے ہیں اور نہ ہی ماسک کا استعمال کیا جاتا ہے ، صفائی کے عملہ کے پاس بلدیہ دینہ کا اپنا کوئی مخصوص لیبل والا لباس جس سے یہ معلوم ہو سکے کہ یہ بلدیہ ملازمین ہیں موجود نہیں ہوتا ،کچرے کے لیے مخصوص پوائنٹ ہونے کے باوجود شہر کی مختلف جگہوں جہاں پوائنٹ نہیں گندپڑا دکھائی دیتا ہے۔

دینہ شہر میں صفائی کے حوالے سے آج تک کوئی ایسا پروگرام ترتیب نہیں دیا گیا جس سے عوام میں آگاہی صفائی مہم کو ترتیب دیا جا سکے ،اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے آگاہی مہم صفائی کا آغاز کیا جائے ،نالوں میں گندگی کی وجہ سے نالے بند پڑے ہیں ،اگر دینہ شہر میں صفائی کی صورتحال ایسی رہی تو مختلف بیماریوں کے جنم لینے کے خدشات بڑھ جائیں گے۔

عوام الناس نے نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر جہلم کیپٹن ریٹائرڈ عبدالستار عیسانی سے مطالبہ کیا ہے کہ اس مسئلہ کا فوری نوٹس لیا جائے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button