جہلماہم خبریں

جہلم پولیس کا پیرا غیب میں چھاپہ، مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 9ملزمان گرفتار

جہلم: پولیس تھانہ سول لائن کا پیرا غیب میں چھاپہ، مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے 9ملزمان گرفتار، نقدی، موبائل اور اسلحہ برآمد، پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر لئے۔
تفصیلات کے مطابق سب انسپکٹر ساجد محمود نے مخبر خاص کی اطلاع پر پیرا غیب کے قریب راجہ وکی ولد راجہ جمروز نامی شخص کی حویلی پر چھاپہ مار کر مرغوں کی لڑائی پر جوا کھیلنے والے نو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
محمد عدیل ، وسیم خان ، وقار احمد بٹ، عمردراز، محمد ایوب ، عبداللہ فاروق، جہانگیر احمد، وقار خان ولد عبدالجبار اور ناصر حسین کے قبضہ سے 64590روپے نقدی ، تین اسیل مرغے برآمد کرلئے جبکہ ملزم وقار خان ولد عبدالجبار سے پسٹل 30بور بھی برآمد کر کے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button