ملکی معیشت کی بحالی کا واحد حل سودسے پاک نظام رائج کرنے میں ہے، لیاقت بلوچ

0

سوہاوہ: نائب امیرجماعت اسلامی لیاقت بلوچ کی سوہاوہ آمد، امیر شمالی پنجاب طارق سلیم، امیرضلع جہلم ڈاکٹر قاسم محمود سمیت کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی، لیاقت بلوچ نے کارکنوں سے خطاب بھی کیا۔
لیاقت بلوچ نے کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 2018ء کا الیکشن دھاندلی زدہ تھا، حکومت ناکام ہوکر رہ گئی ہے۔ مغربی قوتیں معیشت کو سود کے نظام پر چلا کر خود کو برتر خیال کرتی ہیں مگر اس نظام نے پاکستان کو تباہی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے، ملکی معیشت کی بحالی کا واحد حل سودسے پاک نظام رائج کرنے میں ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان یہ چاہتے ہیں کہ انکے مخالفین جیل چلے جائیں اور میڈیا پر انکی تعریفیں ہوتی رہیں، کوئی مخالفت کرنے والا نہ ہو، ہمارے وزیر اعظم امریکی صدر سے ملاقات کے لئے بے تاب دکھائی دیتے ہیں اور نریندر مودی سے بھی معانقہ کرنے کے خواہشمند ہیں۔ جماعت اسلامی پاکستان کی سلامتی پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دے گی۔
سوہاوہ آمد پر تمام کارکنان کی جانب سے لیاقت بلوچ کا شکریہ ادا کیا گیا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.