جہلماہم خبریں

عمران خان ملک چلانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں۔ اشرف چغتائی

جہلم: عمران خان نے جھوٹے دعوے کرکے اقتدار میں تو آگئے مگر وہ ملک چلانے میں مکمل ناکام ہوچکے ہیں، ا س وقت کوئی بھی مثبت پالیسی نہیں ہے۔

ان خیالات کا ظہار پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر راہنما متوقع امیدوار جموں 5، ایل اے 38اشرف چغتائی نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کرکے غریب عوام کے منہ نوالہ اور ان کی چہرے کی مسکراہٹ چھین لی ہے اور حکومت کے نااہل وزیر مشیر اور جی حضوری کرنے والے افسران سب اچھاہے کی رپورٹیں پیش کررہے ہیں کہ ملک معاشی طور پر ترقی کررہاہے۔

اشرف چغتائی نے کہاکہ جب بھی کوئی نیشنل ایشوز ہوعمران خان اسمبلی سے غیر حاضر ہوتے ہیں، ملک میں بے حسی کا عالم ہے، روزمرہ کی اشیاء کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، بیروزگاری سے عوام کا چولہا چلنا مشکل ہوگیا ہے، حکومتی اتحادی تنگ،عوام تنگ ،اپوزیشن تنگ ،سب کے سب اسی بات پرمتفق ہیں کہ موجودہ حکمرانوں سے کس طرح نجات دلائی جائے۔

انہوں نے کہاکہ جولائی میں ہونے والے الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی جیت کرحکومت بنائے گی شنید ہے کہ حکمران اپنی ناکامی کو دیکھ کر آزاد کشمیر کے الیکشن موخر کرنے کی کوشش کررہے ہیں، پی پی پی اس کی سخت مذمت کرے گی اور ناہی کوئی محاور آئین کوئی اقدام قبول کرے گی۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button