جہلم

جامعہ رضویہ قاسم العلوم گورسیاں کے میٹرک کے طالبعلم نے علم ادب گروپ میں تیسری پوزیشن حاصل کر لی

جہلم: جامعہ رضویہ قاسم العلوم گورسیاں کے میٹرک کے طالبعلم حافظ زیدہ اللہ ظفر نے علم ادب گروپ میں آزادکشمیر میں تیسری پوزیشن حاصل کی اور میٹرک کا رزلٹ 100 فیصد رہا ۔

جامعہ رضویہ قاسم العلوم کی اتنی بڑی کامیابی پر حضرت علامہ محمد ریاض نقشبندی کو اہل علاقہ نے مبارک باد دی اور کہا کہ اللہ کرے ایسے تعلیمی ادارے ہر جگہ پر کام کریں ، علامہ صاحب سے عوام الناس نے مکمل تعاون کا یقین دلایا اور جامعہ کے تمام مدرسین کی کاوشوں کو سراہا اللہ تعالیٰ اس ادارہ کو زیادہ سے زیادہ کامیابیاں عطا فرمائے۔

علاوہ ازیں جامعہ جلالیہ للبنات گورسیاں میر پور کے مہتمم حضرت مولانا قاری محمد کریم انجم کافی عرصہ سے علیل ہیں جن کی صحت یابی کے لئے مسلمان بھائیوں سے دعا کی اپیل کی گئی ہے ۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button