پنڈدادنخان

پنڈدادنخان اور گردونواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے، عوام میں شدید خوف

پنڈدادنخان (راجہ فیاض الحسن سے) پنڈدادنخان اور گردونواح میں زلزلہ کے شدید جھٹکے،عوام میں شدید خوف۔

تفصیلات کے مطابق آج کھیوڑہ سمیت پوری تحصیل پنڈ دادن خان میں زلزلہ کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ زلزلہ دوپہر کو بارہ بجے آیا تھا۔ اگرچہ یہ جھٹکے چند سیکنڈوں تک ہی محدود تھے ۔

بہ الفاظِ دیگر اگرچہ ان جھٹکوں کا دورانیہ کم تھا تاہم شدت 6.1 تھی اور یہ خوفناک آواز کے ساتھ تھے۔زلزلہ کے نتیجہ میں عوام خوف زدہ ہو گئی اور گھبرا کر لوگ کھلی جگہ پر نکل آئے ساتھ ہی کلمہ ٔ طیبہ کا ورد بھی شروع کر دیا۔

پوری تحصیل سے تا دمِ تحریر جانی و مالی غرض کسی بھی نقصان کی اطلاع نہیں ہے۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button